Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے 7سینئر انجینئرز /ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ٹریننگ میں شرکت

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے 7سینئر انجینئرز /ڈپٹی ڈائریکٹرزچار ہفتے کے لئے منعقد ہونے والے سینئر انجینئرزڈسٹری بیوشن /ٹی اینڈ جی کے ٹی 800آن لائن پری پروموشن ریفریشرکورس میں شرکت کررہے ہیں۔
ریفریشرکورس 14جون تا9جولائی2021ء تک جاری رہے گا جس میں ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن ملتان محمد وسیم اختر شرکت کریں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل غلام رسول سکھیرا کو شاہ رکن عالم ڈویژن کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈپٹی منیجر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان راجیش کمار راٹھی کی آن لائن تربیت کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ہیڈ کوارٹر ملتان میاں قیصر عباس فرائض سرانجام دیں گے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد نعیم اختر کی تربیت کے دوران ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو سرکل مظفرگڑھ نذیراحمد گوپانگ کو اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو سرکل رحیم یار خان محمد یوسف کی ٹریننگ کے دوران ایکسین رحیم یارخان ڈویژن شہزاد حبیب گل فرائض سرانجام دیں گے۔ ایکسین آپریشن میپکو ڈویژن پاکپتن عظمت علی کی تربیت کے دوران ایکسین عارفوالہ ڈویژن خالد حسین سیال خدمات سرانجام دیں گے۔ڈپٹی منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو ریجنل سٹور ساہیوال ذوالفقارعلی کی تربیت کے دوران ایکسین سیکنڈ ڈویژن ساہیوال رئیس احمد خان فرائض سرانجام دیں گے۔ ایکسین کنسٹرکشن ڈویژن بہاولنگر عبدالحفیظ بھٹی کی آن لائن ٹریننگ کے دوران ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو ڈویژن بہاولنگر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button