Breaking NewsEducationتازہ ترین
انصاف آفٹر نون کے اساتذہ کو تنخواہ نہ مل سکی ، چولہے ٹھنڈے ہوگئے
انصاف آفٹر نون سکولوں کی حالت ابتر ہے سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں جاری نہ ہوسکیں ۔
مانیٹرنگ نہ ہونے سے سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھنٹوں قبل ہی چھٹی دینا شروع کر دی ، جبکہ انصاف آفٹرنون سکول میں پڑھانے والے سینکڑوں اساتذہ کو فروری سے اکتوبر تک کی تنخواہیں ابھی تک جاری نہیں ہوسکیں۔
جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں۔
انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا جائزہ لیں ، اور تنخواہ جاری کرنے کے احکامات دیں ۔