Breaking NewsEducationتازہ ترین
کوالٹی ایجوکیشن : تعلیمی افسروں کی ٹریننگ کا فیصلہ

صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو یقینی بنانے کےلئے بڑااقدام،80ڈپٹی ڈی ای او ز اور 1600اے ای اوز کو ٹریننگ دینے کافیصلہ۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے صوبے بھر کے 16 اضلاع میں کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
اس سلسلے جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 80ڈی ڈی ای اوز جن میں40 مرد اور 40خواتین افسر شامل ہوں گے۔
قائد اکیڈمی لاہور میں 16اور17نومبرکودوروزہ ٹریننگ دی جائے گی ، جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت 16 اضلاع کے 16سو سے زائد اے ای اوز کی متعلقہ اضلاع کی قائد اکیڈمی میں ٹریننگ 21 اور 22 نومبر کوہوگی ۔
تمام افسروں کی ٹریننگ میں شرکت کو یقینی بنانے کےلئے سی او از سے مدد لی جائے گی ۔















