Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی

پرائیویٹ سکولوں کو پیک کے امتحانات میں شرکت لازمی قرار دے دی گئی۔
آئندہ برس پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولز کے طلبا پیک کے زیرا ہتمام ہونے والے لارج سکیل اسیسمنٹ کا امتحان دیں گے۔
پرائمری کی سطح پر دوسری، تیسری، چوتھی اور مڈل سکولوں میں صرف چھٹی اور ساتویں جماعت کا امتحان لیا جائے گا۔
رجسٹرڈ پرائیویٹ سکول ایجوکیشن اتھارٹیز کی زیر نگرانی امتحان دیں گے۔
امتحان پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر لیا جائے گا۔
امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فراہم کرے گا، لارج سکیل اسیسمنٹ کا امتحان فروری کے پہلے ہفتے میں لیا جائے گا۔



















