Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

سعودی عرب کا پاکستان کو 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پاگئے، سعودی عرب چار منصوبوں کیلئے پاکستان کو 38 کروڑ بیس لاکھ ڈالرفراہم کرے گا۔

پاک سعودی عرب اقتصادی تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ، پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان قرض معاملات طے پا گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی فنڈز کیلئے ٹیکس چھوٹ کی سعودی شرط پوری کی جائے، سعودی عرب نے 4 منصوبوں کیلئے پاکستان کو38 کروڑ20 لاکھ ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے فنڈز فراہمی کو ٹیکس چھوٹ سے مشروط کیا ہے، حکومت سعودی فنڈز کو ٹیکس چھوٹ دینے کیلئے ضروری اقدامات کررہی ہے۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب جلد معاہدوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے متوقع دورہ پاکستان میں معاہدوں پر دستخط کا پلان ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button