Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو:4ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 4 ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
پاکستان واپڈ ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے لائن سپریٹنڈنٹ Iشاہ رکن عالم سب ڈویژن ملتان سعوداحمد کی بطور قائمقام ایس ڈی او علی پور سادات سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں دو سال کے لئے دودرجہ کمی کردی ہے جبکہ ایس ڈی او سردارپور سب ڈویژن کبیروالہ گوہر ارسلان کی ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی ہے۔ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویژن خانیوال محمد اسلم اور ایس ڈی او سکندر آبادسب ڈویژن محمد ظفر اقبال کو تنبیہ کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button