ایڈیشنل آئی جی پنجاب رفعت مختار راجہ زکریا یونیورسٹی پہنچ گئے

ایڈیشنل آئی جی پنجاب رفعت مختار نے فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا، اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو ڈین فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بننے پر مبارک باد پیش کی۔
آئی جی پنجاب نے فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کی کلاسز ، لیبارٹریز اور منرل واٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے جنوبی پنجاب میں ڈاکٹر سعید اختر کی فوڈ سیفٹی اور نیوٹریشن کے حوالے سے عوام الناس میں دی گئی خدمات اور کاوشوں کو سراہا ۔
بعدازاں ایڈیشنل آئی جی پنجاب رفعت مختار راجہ ، ڈین ڈاکٹر سعید اختر اور ڈاکٹر محمد ریاض نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی ۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب رفعت مختار راجہ نے طلباء کو کامیاب انسان اور ان کا ترقی میں کردار پر لیکچر بھی دیا، اور طلباء طالبات کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض، ڈاکٹر محمد توصیف سلطان ، ڈاکٹر انیلہ حمید، ڈاکٹر خر م افضل، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر عدنان امجد، ڈاکٹر سمیم جاوید ، ڈاکٹر میمونہ شاہد، ڈاکٹر راحیل اور ڈاکٹر در شہوار بھی موجود تھیں۔




















