Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کا 35واں سینڈیکٹ اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سنڈیکیٹ کا 35واں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت ریئس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی۔

سنڈیکیٹ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار عمران محمود نے سر انجام دیے۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ممبران نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی اتنے کم عرصے میں تدریسی اور تحقیقی میدان میں ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

اکیڈمک کونسل کی جس میں ڈگری پروگرامز، سلیکشن بورڈ اور مختلف قومی و بین الاقوامی (اے۔او ۔سی) کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نومینی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی،سیکریٹری زراعت پنجاب کے نو مینی ڈاکٹر محمد بلال،سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی شاہ سوار،میاں طارق عبداللہ،ڈاکٹر شفیق پتافی، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق،ڈاکٹر عبدالغفار، ڈاکٹر محمد عمران، پلوشہ خانم نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button