شازیہ حبیب کا مجلسی دفاع : پی ایچ ڈی ڈگری دینے کی سفارش

شعبہ علوم اسلامیہ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کی پی ایچ ڈی سکالر شازیہ حبیب کا مجلسی دفاع ہوا۔
شازیہ حبیب کے تحقیقی مقالے کا عنوان ’’ پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا میں نسوانیت کا اظہار اور سماجی اثرات ؛ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تحقیقی جائزہ” تھا۔
شازیہ حبیب کے سپروائزر ڈاکٹر محمد امجد اور چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب تھے ، جبکہ بیرونی ممتحن انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق تھے۔
شازیہ حبیب نے تحقیقی مقالے میں پاکتان الیکٹرانک میڈیا میں عورت کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی، اور الیکٹرانک میڈیا میں عورت کے کردار کے حوالے سے قابل عمل سفارشات پیش کیں ۔
شازیہ حبیب کا مقالہ الیکٹرانک میڈیا میں عورت کے کردار کے حوالے سے ایک اہم تحقیق ثابت ہوگی۔
مجلسی دفاع میں شعبہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ اور طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔


















