Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : وائس چانسلر کےلئے بڑا امتحان، ایمپلائز یونین نے احتجاج کی دھمکی دے دی
زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز یونین نے سٹیچوز پر سوالیہ نشان لگادئے، درستگی کےلئے وائس چانسلر کو مراسلہ لکھ دیا۔
تفصیل کے مطابق ایمپلائز یونین کے صدر ملک صفدر حسین اور جنرل سیکرٹری رانا مدثر مشتاق نے وائس چانسلر کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ یونیورسٹی نے ملازمیں کے سٹیچوز تیار کرنے کےلئے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اب سٹچوز سینٹ کے اجلاس میں پیش کئے جارہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ ملازمین کے سٹیچوز میں بہت ساری غلطیاں ہیں، جوان کے کیئرئر کےلئے نقصان دہ ہیں۔
جس پر ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، اس لئے سینٹ اجلاس سے قبل یہ غلطیاں درست کی جائیں ورنہ ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔