ملتان انڈر 13ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ٹرائلز کا مرحلہ اختتام ہوگیا
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ٹیلنٹ پروگرام انڈر13اولمپک ڈریم کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس ملتان میں کیا گیا۔
ٹرائلز کے آغاز سے ہی کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔
کرکٹ۔فٹبال۔آرچری۔اتھلیٹکس۔جمناسٹک۔مارشل آرٹس(تکوانڈو)بوائز اینڈ گرلز۔بیڈمنٹن۔ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے بتایا کہ ان ٹرائلز میں ملتان صدر اور تحصیل سٹی ملتان ڈسڑکٹ لیول پر ٹیلنٹ کے لیے اولمپکس ڈریم کو مدنظر رکھتے ہوئے آغاز سے ہی کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کرنا ہمارا مشن ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان سے ان کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا پرچم سربلند کرتے رہیں۔
اس پروگرام کے آغاز پر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی بہت پرجوش تھے کہ ان کے بچوں کو آغاز سے ہی ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوجائے گا۔
اس موقع پر کھلاڑیوں اور ان کے والدین نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا جو کہ پاکستان میں کھیلوں کا مقدر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر نور خان قیصرانی ، کوچز اور سلیکٹرز نے ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیے۔