Breaking NewsNationalتازہ ترین
طوفان بادوباراں سے جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 949میٹرز

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں حالیہ طوفان بادوباراں سے جلنے والے میٹروں کی تبدیلی کے لئے 949میٹرز جاری کردئیے ہیں ان میں 877سنگل فیز سٹیٹک میٹرز اور 72تھری فیز سٹیٹک میٹرز شامل ہیں۔
منیجر میٹریل مینجمنٹ میپکو کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریجنل سٹور میپکو ملتان سے میٹرز حاصل کرکے ڈیمانڈ نوٹسز اداکرنے والے صارفین کے طوفان بادوباراں کے دوران جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کریں اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھی بھجوائی جائے۔


















