Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : اساتذہ کے لیو انکیشمنٹ کاچھ ارب کافنڈ اجرا نہ ہوسکا
لیو انکیشمینٹ اور دوران سروس وفات پانے والے اساتذہ کے لواحقین 6 ارب روپے کی مالی امداد سے تاحال محروم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایچ ای ڈی نے اساتذہ و ملازمین کے لیو انکیشمنٹ کیسز کی منظوری دے دی
پنجاب حکومت تاحال محکمہ سکول ایجوکیشن کو فنڈ فراہم نہ کرسکی ، سکول ایجوکیشن میں اساتذہ کے سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم دستیابی پر وفات پانے والے بیشتر سرکاری اساتذہ کے خاندانوں کی مالی امداد بھی نہیں ہو پارہی ہیں۔
فنڈز کی عدم ادائیگیاں نہ ہونے وجہ ایجوکیشن اتھارٹیز کے صوبائی مالیاتی شئیر میں ترامیم نہ ہونا ہے، لیو انکیشمینٹ کی مد میں 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا فنڈ درکار ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ فنڈ کے حصول کیلئے متعدد بار حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں لیکن اس پر شنوائی نہیں ہو پارہی ہے ۔