Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پنجاب سمال انڈسٹریز کی گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی

حکومت پنجاب کے گھریلو صنعتوں کو مالی معاونت فراہم کرنے بارے پروگرام کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز کی گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کا اغاز کردیا گیا۔
اس سلسلے میں پنجاب سمال انڈسٹریز اور چیمبر آف کامرس ملتان کے زیر اہتمام دستکار پزیرائی پروگرام منعقد ہوا۔
جس میں کمشنر ملتان ڈویڑن جاوید اختر محمود، صدر چیمبر اف کامرس ملتان خواجہ صلاح الدین نے 15 دستکاروں میں آسان شرائط پر قرض کے چیک تقسیم کئے گئے۔
پروگرام میںپنجاب سمال انڈسسٹریز اور بلیو پاٹری پر تفصیلی ڈاکومنٹری بھی لانچ کی گءجبکہ بلیو پاٹری کے پرانے دستکار محمد واجد کی خدمات کے اعتراف میں دستار بندی بھی کی گئی۔بلیو پاٹری کے تمام دستکاروں میں خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے جبکہ پاکستان ہینڈی کرافٹ لوگو مقابلے میں پنجاب میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان اسد علی کو بھی انعام دیا گیا۔
اس موقع پر کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پاکستان میں گھریلو صنعتوں کا مستقبل روشن ہے۔ حکومتی پالیسی کے سبب سمال انڈسٹریز عالمی منڈیوں میں اپنا تسلط قائم کرسکے گی۔کاشی گری، ظروف سازی، بلیو پاٹری خالصتاً ملتانی فن ہے۔موہنجودڑو، باب±ل،ہڑپہ کی قدیم تہذیبیں مٹی کے برتن بناتی رہی ہیں۔مٹی کے ظروف کی رنگاءکیلئے قدیمی پودے انڈیگو سے نیلا رنگ نکالا جاتا تھا۔ پنجاب سمال انڈسٹریز کی جانب سے بناءجانے والی بلیو پاٹری کی ڈاکومنٹری کو تمام ملکوں میں دکھایا جائے گا۔ لوکل فن کی حوصلہ افزائی کرکے عالمی سطح پر متعارف کروارہے ہیں۔ملتان ائیرپورٹ پر بلیو پاٹری اور لوکل کرافٹ کا ڈسپلے سنٹر بنایا جائے گا۔حکومت پنجاب نے تاجر اور صنعتکار برادری کیلئے بزنس فرینڈلی ماحول فراہم کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button