ثقلین مشتاق کچھ سپیشل کرنے کے لئے پر امید
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کچھ سپیشل کرنے کے لئےپرامید ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہے ، امام نے ہسپتال سے واپس آکر کہا کہ وہ بیٹنگ کےلئے جائے گا ،اس عمل نے سب میں ایک بجلی بھردی ۔
پھرجو ہوا سب نےدیکھا اس وقت ہمارا مورال بہت اچھا ہے۔
ڈریسنگ رومز میں بہت جوش ہے ،امام الحق اور سعود شکیل کی جوڑی نے ٹیم کا مورال بلند کر دیا ہے۔
کل میچ جیتنے کے لیے گراؤنڈ میں اتریں گے۔
امام الحق نے فٹنس مسائل کے باوجود دلیرانہ اننگز کھیلی ہے، انگلینڈ اپنے سٹائل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا ہے ۔
ہم اپنے انداز میں جیت کی جانب جاہیں گے، پہلے میچ میں بہت بڑی غلطیاں ہوئی ہیں ۔
کل صبح کا ایک گھنٹے بہت اہم ہے، پاکستان اور انگلینڈ ٹیموں میں تجربے کا بہت فرق ہے ۔
انگلینڈ ٹیم بہت زیادہ ڈسپلن ٹیم ہے، جو پاکستان ٹیم میں کمی ہے، اس پر کام کیا جائے گا ۔
سعود شکیل اچھا ٹیلنٹ ملا ہے، پاکستان ٹیم کے ساتھ بطور کوچ بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔