Breaking NewsEducationتازہ ترین
فوڈ اتھارٹی کے احکامات نظر انداز ، سکولوں میں کولڈ ڈرنکس کی کھلے عام فروخت

سکولوں نے فوڈ اتھارٹی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، پابندی کے باوجود بیشتر سکولز کی کینٹین پر کولڈ ڈرنکس، غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیا کی فروخت جاری، فوڈ اتھارٹی سکولز کی کینٹین میں ایس او پیز پر عمل کروانے میں ناکام ہوگئی۔
فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ سکولوں میں کولڈ ڈرنکس فروخت کی جارہی ہے، جبکہ اشیا کا معیار بھی گرگیا ہے ۔
ان شکایات کی روشنی میں صوبے بھر کے سکولوں میں فوڈ اتھارٹی نے سکول کنٹینز کی انسپکشن کا آغاز کردیا ہے، حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا نہ رکھنے پر کنٹین کو سیل کردیا جائے گا۔
فوڈ انسپکشن کا سلسلہ موسم سرما کی چھٹیوں تک جاری رہے گا۔




















