Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آپ سوچ بھی نہیں سکتے اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونیوالا ہے، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ اسپانسرز نے ہمارا پہلے دن سے ساتھ نبھایا ہے، کوشش ہے کہ ہر سال اس برانڈ کو بڑے سے بڑا بنایا جائے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ بڑے،بڑے پلیئرز اس ایڈیشن کیلئے رجسٹر ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کی آمدن میں کافی اضافہ ہوا، آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا ہیش ٹیگ ’سوچ ہے آپ کی‘ رکھا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button