Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی ، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button