Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ب فارم نہ ہونے کی صورت میں کسی بچے کا نام خارج کرنے کے احکامات نہیں دیے۔پیف ترجمان

پیف حکام نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ب فارم نہ ہونے کی صورت میں کسی بچے کو پارٹنر سکولوں سے خارج کرنے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے ہیں۔
بلکہ پیف صرف ایسے طالب علموں کے ماہانہ واجبات کی ادائیگی کرتا ہے،جن طالب علموں کے ب فارم پارٹنرز کی جانب سے پیف کو فراہم کیے گئے ہوں۔ مگر تاحال پیف پارٹنرز ان بچوں کے ب فارم پیف انتظامیہ کو مہیا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ البتہ یہ ایسے بچے ہیں جو پہلے سے ہی پیف سے منسلک سکولوں میں زیر تعلیم ہیں اور ان بچوں کا مکمل ریکارڈ پیف کے کمپیوٹر سسٹم میں درج ہے اور یہ بچے پیف سکولوں میں مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پیف کی جانب سے پارٹنر سکولوں کو متعدد بار ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان طالب علموں کے ب فارم پیف کو مہیا کریں تاکہ ان طالب علموں کے کوائف کی نادرا سے تصدیق کے ساتھ ساتھ ماہانہ واجبات کی ادائیگی کے لیے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔
پیف کی جانب سے سکولوں کو پیمنٹس صرف اُن بچوں کی ادا کی جاتی ہیں جن کے ب فارم نادار سے تصدیق شدہ ہوں۔
ترجمان نے بتایا کہ پیف انتظامیہ کی جانب سے پچھلے ماہ 19 مئی2021 کو پارٹنرز کو بذریعہ سرکلر ان بچوں کے ب فارم نہ بننے کی وجوہات بھی مانگی گئی ہیں۔ تاکہ پیف کی جانب سے پارٹنرز سکولوں کی ان بچوں کے ب فارم بنوانے میں درکار ضروری معاونت فراہم کی جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button