"میتھمیٹکس کے میدان میں مواقع، چیلنجز اور جدت” کے عنوان سے ویمن یونیورسٹی میں سیمینار
دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ میتھمیٹکس میں "میتھمیٹکس کے میدان میں مواقع، چیلنجز اور جدت” کے موضوع پر انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی تھیں جبکہ ڈاکٹر قمر رباب چیف آرگنائزر، اور لیکچرر ظل شمس فوکل پرسن تھیں۔ ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے سید یاور عباس بخاری نے حکومت کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ وہ تعلیمی اداروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ دنیا میں وہی ممالک ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں جو ریسرچ کلچر اور ٹیکنالوجی کو فروغ دے رہے ہیں۔موجودہ معلومات کا ڈیٹا ریسرچ میں نئی راہیں متعین کررہا ہے اور نئی پالیسیز کو بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔انہوں نے سید یاور عباس بخاری کی کاوشوں کو خوش آئین قرار دیا۔ دیگر اسپیکرز نے بھی اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر قمر رباب نے کہا کہ تعلیمی لحاظ سے وومن یونیورسٹی میں منعقد انٹرنشنل ویبنار سے طالبات اور اساتذہ کو جدید تحقیقی طریقوں کے بارے میں رہنمائی حاصل ہوئی ہے۔


















