محکمہ سکولز میں سیاسی تبادلوں کا جھکڑ جاری، انکوائری کا خوف بھی تبادلوں کو نہ روک سکا
محکمہ سکولز نے 23دسمبر سے سکولوں میں اساتذہ کے تبادلوں کا اعلان کررکھا ہے، مگر بااثرا فراد اپنے تبادلے کرراہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
اساتذہ تبادلے : ڈی پی آئی پنجاب کے جعلی مراسلے نے تھر تھلی مچا دی
اب تک صرف ملتان میں 80سے زائد تبادلے ہوچکے ہیں، جبکہ یہ سلسلہ اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی جاری رہا، جس پر عام ٹیچر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تبادلے سیاسی بنیادوں پر کرنے تھے تو سس کے ذریعے تبادلوںکا ڈرامہ کیوں کیاگیا۔ تمام سٹیں تقریبا بھرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
اساتذہ کے تبادلوں میں کرپشن ، انکوائری شروع
دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نےماضی میں ہونے والے تبادلوں کی انکوائر ی بھی شروع کرارکھی ہے ، اس کاخوف بھی افسروں کو تبادلہ کرنے سے نہ روک سکا ، اور یہ انکوائری بھی اب تعطل کا شکار ہے۔
اس کمیٹی نے گذشتہ تین برس میں ہونے والے تبادلوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنی تھی، جو 30 دن میں جمع کرانا تھی، چار رکنی کمیٹی کے کنونئیر سیکرٹری ای این اینڈ این سی ہیں۔