Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

قبرستانوں کی زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف آپریشن لانچ کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد کی ہدایت پر قبرستان بی بی پاکدامن اور پیر عمر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران قبرستان میں تعمیر کئے گئے دو گھر مسمار کر دئے گئے۔
اس کے علاوہ قبرستان کے اندر جاری تعمیرات رکوا دی گئیں۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر محمود نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص کوقبرستان کے اندر ناجائز تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی،قبرستانوں کا تقدس بحال رکھا جائے اور قبروں کے اوپر تعمیر کئے گئے گھر گرا دئیے جائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ مرحلہ وار شہر کے تمام قبرستانوں میں قائم عارضی اور مستقل تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button