Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر اب ہوگی بائیومیٹرک تصدیق کے بعد

محکمہ ایکسائز نے اگلے ماہ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد گاڑی رجسٹرڈ اور ٹرانسفر کرنے کا نظام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیامعاملات طے ہونے کے بعد نادرا نے 120 روپے فی تصدیق کی ڈیمانڈ کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسائز حکام نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 15 ہزار ای سہولت مراکزموجود ہیں، جہاں شہری گاڑی کی بائیو میٹرک تصدیق کرواسکیں گے،
ایکسائز کے تمام دفاتر میں بھی نادرا ای سہولت مراکزقائم کئے جائیں گے، خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد گاڑی ٹرانسفر ہوگی۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 7 لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پرچل رہی ہیں، بروقت ٹرانسفر نہ کروانے سے محکمے کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا ہے۔ بائیومیٹرک تصدیق کا سسٹم شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
نادرا کی جانب سے بھجوائی گئی فیس کی تجویز کو کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ معاملات طے پانے کے بعد جلد ایم او یو پرسائن ہونگے، جولائی سے ٹرانسفر اور رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک نظام شروع کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button