Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے باٹنی شعبہ میں انٹرنیشنل سیمینار

جامعہ بہاالدین زکریا ملتان میں ادارہ ء نباتات کے زیراہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا ، جس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس امریکہ سے آئے ہوئے مشہور و معروف مہمان سائنسدان ڈاکٹر شاہد صدیق نے زراعت کی اہمیت ، فصلوں کی پیداوار میں بہتری اور پودوں کی جڑوں کی قریبی مٹی (رائزو سفئر) میں موجود نقصان دہ دشمن کیڑوں (نیماٹوڈز) کی وجہ سے درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے پودوں کی جڑوں کے خلیوں اور نیماٹوڈز کیڑوں کے درمیان سالمیاتی روابط سے متعلق اپنی جدید سائنسی تحقیق سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق فصلوں میں نیماٹوڈز کیڑوں کے خلاف قدرتی قوت مدافعت کو سمجھنے اور اس کو مزید تقویت دینے میں مددگار ثابت ہو گی، جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جا سکے گا، اور غذائی قلت پر قابو پایا جا سکے گا ۔

اس سیمینار میں ادارہء نباتیات کے معزز اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود ، پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ ظفر ، پروفیسر ڈاکٹر احمد اکرم اور ڈاکٹر نوشین نور الہی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ میزبانی کے فرائض ڈاکٹر کوثر حسین شاہ نے سرانجام دیے ۔

سب شرکاء نے ڈاکٹر شاہد صدیق صاحب کی تحقیق کو سراہا ، اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button