دھند کا بہانہ؛ سیکورٹی تھریٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کراچی منتقل کرنے پر غور، "ڈی رپورٹرز” کی ایکسکلوزیو رپورٹ
ملتان سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا، جس کی وجہ سیکورٹی تھرٹ بتایا جارہا ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق کے پی کے اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات نے سیکورٹی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، جنوبی پنجاب سیکورٹی کے حوالے سے کلیئر نہیں ہے، جس کی وجہ سے 3جنوری سے شروع ہونےو الا ٹیسٹ میچ کا ملتان میں انعقاد مشکوک ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے 31دسمبر کو ملتان کےلئے روانہ ہونا تھا، اور سات جنوری تک ملتان میں قیام کرنا تھا ، جس کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے گئے تھے مگر حکام حالیہ واقعات کی روشنی میں ان انتظامات کواطمینان بخش قرار نہیں دے رہے۔
جس پر ٹیسٹ کو کراچی منتقل کرانے کے لئے دھند کابہانہ بنایا جارہا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور اس کے گرد نواح میں دھند کا موسم سوموار تک ہے، اس کے بعد مطلع صاف رہے گا، کوئی دھند نہیں ہوگی۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکانات بارے اجلاس میں بات کی گئی ہے، حتمی فیصلہ نہیں ہوا ، امکان ہے سوموار کو ٹیسٹ میچ کے انعقاد بارے آفیشلی بتایا جائے ۔