Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں ورکشاپ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ایگری بزنس اینڈ اپلائیڈ اکنامکس اور اکائو نٹیبلٹی لیب کے باہمی اشتراک سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی ۔
افتتاحی روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت سوچ اور عمدہ صلاحیتوں کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ پاکستان کے اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہر گریجو ایٹ کو نوکری مل سکے ۔ تعلیم اس سوچ کے ساتھ حاصل نہ کی جائے کہ ہم نے صرف نوکری حاصل کرنی ہے بلکہ تعلیم حاصل کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ اگر نوکری نہ مل سکے تو کوئی کاروبار بھی شروع کیا جا سکتا ہے ۔کاروبارشروع کرنے کیلئے کسی ڈگری یا سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وژن/ مقصدصاف اور خود اعتمادی ہونی چاہیے ۔
ٹریننگ ورکشاپ سے ڈاکٹر سمیع اللہ اور ٹرینر محمد بلال نے ٹریننگ سے متعلق آگاہی دی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پرو فیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہاکہ ہماری جامعہ میں انٹر پری نیور شپ پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کو اگر نوکری نہ مل سکے تو وہ اپنا خود کا کاروبار شروع کر سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button