Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف بور ڈ ممبر ثانیہ کامران بجٹ بحث میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آواز بن گئیں

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی بورڈ ممبر اور ایم پی اے ثانیہ کامران پنجاب اسمبلی میں پیف کی آواز بن گئیں۔
ثانیہ کامران نے اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران حکومت سے پیف کا بجٹ ساڑھے 19ارب سے بڑھا کر 24ارب کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیف صوبہ پنجاب میں تھوڑے بجٹ کے ساتھ 27لاکھ سے زائد طالب علموں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ طالب علموں کو نصابی کتب بھی پیف کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔
ثانیہ کامران نے کہا کہ پیف کے تمام تعلیمی منصوبے فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام غریب طبقے کے لیے امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیف کا بجٹ بڑھنے سے مزید آؤٹ آف سکول بچوں کو سکولوں میں لایا جا سکتاہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button