Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول کھولنے کے لئے سی ای اوز کو ہدایات جاری
محکمہ سکولز نے نو جنوری سے سکول کھولنے کے لئےتمام سی ای اوز کو تیاری کا حکم جاری کردیا۔
اس سلسلے میں جاری ہدایت میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ حکام نے موسم میں شدت کے باجود فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی ادارے 9 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
بچوں کے امتحانات کے باعث سکولوں میں چھٹیاں بڑھانا ممکن نہیں ہے، اس لئے تمام سی ا ی اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ نو جنوری سے باقاعدہ سکول کھولنے کے اقداما ت کریں، اور مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ کلاسز بروقت ہوسکیں ۔
اساتذہ اور عملے کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔