Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، زرمبادلہ ذخائر خطرناک حد تک کم

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو 1.2 ارب کا قرضہ لوٹا دیا، جس کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خطرناک حد تک گر گئے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں کو قرضہ لوٹا دیا، جمعہ کو امارت کے این بی ڈی بینک کو 600 ملین ڈالر جبکہ دبئی اسلامک بینک کو 420 ملین ڈالر واپس کئے۔

جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے ، جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔

ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ چائنیز ڈیولپمنٹ بینک سےسات سو ملین اور سعودی عرب سے تین ارب ڈالر رواں ہفتے متوقع ہیں۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جنیوا کانفرنس میں غیرملکی امداد کا سہارا درکار ہے، جنیوا کانفرنس میں ایک اعشار پانچ ارب ڈالر کی فراہمی کی کوششیں کی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button