Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں تدریس قران کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
حکومت میں سکولوں میں قران کی تدریس کا فیصلہ کیاگیا تھا، جس پر محکمہ سکولز حکام نے بڑا قدم اٹھایا ہے ۔
اس جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ اب پہلی کلاس سے لیکر بارہویں کلاس تک تدریس قران کی کلاسز کا اجراء کیا جائےگا، جس کے لئے مکمل ٹائم ٹیبل بنایاجائےگا اور اساتذہ کو تعینات کیا جائے۔
تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تدریس قران کامکمل اہتمام کریں، اور اس کو مانیٹر کرنے کے اقدامات کریں ۔
اس سلسلے میں ٹیمیں بنائی جائیں جوا پنے وزٹ کی رپورٹ دیا کریں گی، جبکہ پوری ماہ کی رپورٹ اگلے مہینے کی 5 تاریخ تک ارسال کرنا ضروری ہے ۔
احکامات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی کی جائےگی۔