Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان سلطانز یا پشاور زلمی، HBL پی ایس ایل 6 کے فاتح کا فیصلہ کل ہوگا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کی فاتح محمد رضوان کی ملتان سلطانز بنے گی یا چیمپئن کا سہرا وہاب ریاض کی پشاور زلمی کے سر پر سجے گا اس کا فیصلہ کل ہوگا۔
ایونٹ کا فائنل کل مقامی وقت کے مطابق رات 8 اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں کھیلے گئے33 سنسنی خیز مقابلوں کے بعد ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں نے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ،دونوں ٹیموں نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو پلے آف مرحلے میں شکست دینے کے بعد ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی ۔ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز جبکہ پشاور زلمی نے ایلیمنٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملتان سلطانز نے ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم چوتھی مرتبہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیل رہی ہے ۔ پشاور زلمی کی ٹیم2017 میں ایونٹ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ فائنل میں رسائی ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل ہر فرد کی مشترکہ محنت کا ثمر ہے، فائنل میں جیت کے لیے پرعزم ہیں، امید ہے کہ ٹیم اہم میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بطور کپتان ٹیم کا فائنل میں پہنچنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ حضرت اللہ زئی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں کو کہ ٹیم کے لیے اچھا ہے،انضمام الحق، محمد اکرم اور ڈیرن سیمی کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کی انعامی رقم:
فاتح: ساڑھے سات کروڑروپے جب کہ رنر اپ: 3 کروڑ روپے،
پلیئر آف دا ٹورنامنٹ کا پلیئر: 30 لاکھ روپے،
بہترین بیٹسمین: 8 لاکھ روپے،
بہترین بولر: 8 لاکھ روپے،
بہترین فیلڈر:8 لاکھ روپے،
بہترین وکٹ کیپر: 8 لاکھ روپے،
اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ: 32 لاکھ روپے ملیں گیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button