Breaking NewsNationalتازہ ترین
کمپریسر استعمال کرنے والے 33 گیس میٹر اتار لئے گئے
![](https://dreporters.com/wp-content/uploads/2022/01/IMG_20220101_234118.jpg)
جنرل منیجر سوئی گیس ملتان ریجن شہزاد اقبال لون کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں سوئی گیس میٹر پر غیر قانونی کمپریسر کے استعمال کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ چار روز میں ملتان و نواح میں کارروائی کرتے 33 گیس میٹرز منقطع کیے ، ٹیم نے تعطیل کے باوجود بھی آپریشن جاری رکھا۔
ٹیم نے 12جنوری بروز جمعہ 13 ..تیرہ جنوری بروز ہفتہ 9 چودہ جنوری بروز اتوار 4پندرہ جنوری بروز سوموار غیر قانونی کمپریسر استعمال کرنے 7گیس میٹرز کو منقطع کیا گیا ۔
اس موقع پر جنرل منیجر شہزاد اقبال لون نے کہا کہ گیس میٹر پر کمپریسر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف آپریشن جاری رہے گا ، کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کوموسم سرما میں مطلوبہ پریشر پر سوئی گیس کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔