Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹیوٹا کی ڈائریکٹر ملتان نے آفس کی تیاری کےلئے طلباء کو مزدور بنادیا

گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیویٹ خانیوال روڈ میں ڈسٹرکٹ ملتان کی ڈائریکٹر عائشہ رحمان کا آفس تیار ہورہا ہے ، جس کا ٹھیکہ ٹینڈر کے بعد ایک ٹھیکے دار کو الاٹ ہوچکا ہے ، جس کے مستری کام کررہے ہیں، مگر مزدورں کا کام طلبا سے لیا جارہا ہے۔

جس کے لئے گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ دولٹ گیٹ کے طلباء کو لایا جاتا ہے ، صبح سویرے 5 سے سات طلبا کو انسٹریکٹر کے ساتھ خانیوال ر وڑ انسٹی ٹیوٹ میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جس پر طلباء اور ان کے والدین بھی سخت پریشان ہیں، ایک طالب علم ک والد کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں ہماری بچوں کو کیوں مارنے کی سازش کی جارہی ہے، جب ٹھیکہ دے دیاگیا ہے طلباء سے کام کیوں لیا جارہا ہے۔ الیکٹریکل ڈپلومے کے طلبا سے وائرنگ کرائی جارہی ہے۔ اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں ۔

اس بارے میں ڈائریکٹر ملتان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگرانہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button