Breaking NewsEducationتازہ ترین
ترقی کے منتظر اساتذہ کے کیسز 30جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت
ڈی پی ائی سکولز پنجاب نے مراسلہ ارسال کیا ہے کہ گریڈ 17 سے 18میں ترقی کے منتظر اساتذہ کے کیسز تاحال نامکمل ہے ، سینیارٹی لسٹ ایک سے لیکر 243 اور 244 سے 700 تک میں سے 178 اساتذہ کے کوائف مکمل نہیں ہے۔
لہذا تمام سی ای اوز جاری ہونے والی فہرست کا جائزہ لیں اور اپنے اساتذہ کا مکمل ریکارڈ 30جنوری تک ارسال کریں۔
اس مراسلے کو مکمل پروٹوکول دیتے ہوئے ہدایات مقررہ مدت میں پوری کریں ۔