Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی کی طالبہ وزیر اعظم نیشنل انوویشن ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ ہوگئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی کے زیر اہتمام ہونے والے نیشنل انوویشن ایوارڈ میں ملک بھر سے بزنس آئیڈیاز رکھنے والے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔
جس میں ویمن یونیورسٹی کی امامہ فیاض کی سلیکشن اور شارٹ لسٹنگ ہوگئی ہے، ان کو اپنے بزنس آئیڈیا کی پروموشن اور لانچنگ کےلئے 20لاکھ روپے کی حکومتی امداد ملے گی ۔
ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے اس کامیابی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ہماری یونیورسٹی میں طلبا کو تدریس کے علاوہ پریکٹیکل کی تعلیم بھی دی جاتی ہے کہ کس طرح عملی زندگی میں اپنے آئیڈیا کو کامیاب بنانا ہے۔
امامہ کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے شعبہ کمیسٹری سے تعلق رکھنے والی طالبات نے ثابت کیا کہ اساتذہ کی محنت نے اس کی صلاحتیوں کو جلا بخشی ہے ۔