Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عمران کے زرداری پر خطرناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے سابق صدر آصف علی زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے، عمران نیازی کے آصف زرداری پر خطرناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زرداری نے میرے قتل کیلئے دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا، طاقتور لوگ سہولتکار ہیں: عمران

انہوں نے کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے، مخالفین کے خلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران کا وتیرہ ہے، قوم عمران نیازی کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے آصف زرداری پر اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھاکہ آصف زرداری نے انہیں قتل کرانے کیلئے ایک دہشتگرد تنظیم کو پیسہ دے دیا ہے، اور طاقتور لوگ منصوبے میں سہولت کار ہیں۔

پیپلز پارٹی نے عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button