Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

درجہ چہارم کی بھرتیاں، ملتان شفافیت میں مثال بن گیا

ملتان درجہ چہارم کی بھرتیوں میں شفافیت دوسرے اضلاع کےلئے مثال بن گیا، تبادلوں میں بھی میرٹ کو برقرار رکھیں گے ۔

سی ای او ایجوکیشن شمشیرخان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ضلع ملتان میں درجہ چہارم کی بھرتیاں محکمہ تعلیم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میرٹ پر کی گئی ہیں، الزام لگانے والے منہ کی کھائیں گے،جن سکولز میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین نے جوائننگ نہیں دی انکی جگہ دوسری میرٹ لسٹ جاری کی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملتان کے مختلف سکولوں میں 325 درجہ چہارم جن میں مالی چوکیدار ودیگر اسامیاں شامل تھیں ، ان تمام سیٹوں پر محکمہ تعلیم پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میرٹ پر بھرتیوں کا عمل مکمل ہوچکا ہے، اور سب امیدواروں کو لیٹرز جاری کیے جاچکے ہیں ، لیٹر جاری ہونے کے پندرہ دن میں ان سنٹرز پر جوائننگ دینا لازمی قرار دیا گیا ہے، اور ان تمام سیٹوں پر 3 سال تک ٹرانسفر پالیسی نہیں ہے ۔3 سالہ کنٹریکٹ کے بعد انکو محکمہ تعلیم مستقل کرے گا۔

شمشیر احمد خاں نے مزید بتایا کہ جن سکولوں پر تاحال سلیکٹ ہونے والے امیدواروں نے جوائننگ نہیں دی یا وہ کسی وجہ سے جوائن نہیں کررہے ان سیٹوں پر محکمہ تعلیم کی ہدایات کے مطابق دوسری میرٹ لسٹ جاری کر دی جائیگی۔

اساتذہ کے ٹرانسفرز کے مرحلے کو بھی مکمل کیا جارہا ہے اور اسکے لئے شکایات سیل بنایا گیا ہے ٹیچرز اپنی شکایات جمع کرا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button