Breaking NewsEducationتازہ ترین
محکمہ سکولز میں بڑے گھپلے، اربوں روپے کے لیپ ٹاپ چوری
محکمہ سکولز پنجاب کے افسروں کے لئے 2017 میں خریدے گئے پانچ ارب سے زائد رقم کے لیپ ٹاپ چوری ہوگئے۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز میں اس وقت بڑی انکوائری جاری ہے، سپیشل سیکریٹری سکول تعلیم عابدہ لودھی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پرویز تنیو ، فرخ وارثی اور شاہد ابڑو شامل ہیں۔
کمیٹی لیپ ٹاپ چور افسران سے لیپٹ ٹاپ واپس کروائے گی ،ابتدائی طور 37 لیپ ٹاپ واپس کروائے جائیں گے ۔
محکمہ اسکول تعلیم کے افسران تبادلے کے بعد لیپ ٹاپ واپس کرنے کے بجائے چوری کرکے لیکر چلے گئے ۔
جن پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔