Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : اے ایس اے کے رہنماؤں کی وائس چانسلر سے ملاقات

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی نے گزشتہ روز یک نکاتی ایجنڈہ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور ٹینیور ٹریک اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اے ایس اے نمائندگان کا کہنا تھا کہ سنہ 2022 کی سالانہ اور پر فارمنس بیسڈ انکریمنٹ مذکورہ اساتذہ کا قانونی حق ہے، جنکی ادائگی فوری کی جائے۔

اس موقعہ پر یونیورسٹی کے خزانہ دار صفدر عباس لنگاہ بھی موجود تھے ، جنکا کہنا تھا کہ درپیش مالی مسائل کے باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جولائی کے بعد گرانٹ وصول نہیں ہوئی، اور یونیورسٹی میں بھی مالی مسائل ہیں جسکی وجہ سے مختلف ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

جس پر وائس چانسلر نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایچ ای سی کے حکام سے بات اور مذاکرات کریں گے جس میں اے ایس اے کے نمائندگان کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

تاہم اے ایس اے کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض نے عندیہ دیا کہ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو حالات احتجاج کا رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

جنرل سیکرٹری اے ایس اے ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کا کہنا تھا کہ اے ایس اے اساتذہ کے حقوق کی محافظ ہے ، اور اساتذہ کے مالی اور انتظامی مسائل کے حل کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button