Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جمناسٹک تھرل

رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ جب تک کھلاڑیوں کو کھیلوں کی افادیت اور بنیادی اصولوں کا نہیں پتہ ہوگا وہ باوجود سخت محنت کے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا نہیں کرسکیں گے۔اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے مختلف کھیلوں کے حوالے سے سیمینار منعقد کرانے کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
وہ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِ اہتمام ای لائیبریری میں منعقد ہونے والے جمناسٹک تھرل سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔
اس موقع پر عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان, ڈویژنل کوچز ناصر حسین. شاہد لطیف. اور جنید اقبال نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں محمد عدنان مغل ڈویژنل کوچ جمناسٹک نے مختلف سپورٹس شعبہ جات سے منسلک طلباء اور طالبات کو جمناسٹک کے بنیادی قوانین. ہماری زندگی میں اس کی اہمیت اور کوچنگ کی مہارت سے آگاہ کیا۔
عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کا اس طرح کے سیمینار کا انعقاد کرنا احسن اقدام ہے اس طرح کے ایونٹ کرانے سے کھلاڑیوں کو سیر حاصل فائدہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button