آسٹریلین ہائی کمشنر برائے پاکستان کا زرعی یونیورسٹی کا دورہ
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں آسٹریلیین ہائی کمیشنر برائے پاکستان مسٹر نیل ہاکنز کا دورہ۔ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے آسٹریلین ہائی کمشنر اور وفد کو یونیورسٹی کا تعارف کرواتے ہوے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان میں زراعت کی ترقی کے لیے کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر عرفان ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے یونیورسٹی کے آسٹریلیا کے ساتھ جاری مختلف پروجکٹس بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ زرعی یونیورسٹی آسٹریلیا کے تعاون سے ہائیبرڈ گندم، دالیں، پانی،تھور کلر زمین کی مینجمنٹ پر ریسرچ میں کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔
آسٹریلین ہائی کمیشنر مسٹر نیل ہاکنز نے دوران اجلاس گفتگو میں کہا کہ پانی کی اہمیت کے حوالے سے قرآن پاک میں بھی بیشتر دفعہ ذکر آیا ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا، رویوں میں مثبت تبدیلی کرکے ہمیں پانی بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سیراب ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کو جدید رجحانات سے ہمکنار کرکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ کسان کو معاشی طور پر مستحکم کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر منور حسین کاظمی نے کہا کہ جدید رجحانات سے آراستہ کرنے کے لیے زرعی ماہرین،کاشتکار اور پالیسی میکرز کو مضبوط کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں ڈاکٹر حماد ندیم،ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹر تنویر الحق،ڈاکٹر آصف رضا،ڈاکٹر ناصر ندیم ڈاکٹر غفار اور یونیورسٹی کے آسٹریلین ایلومنائی بھی موجود تھے۔