Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں اردو مباحثہ کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں اردو مباحثہ بعنوان ٫٫ پاکستان کا مستقبل نسل نو کے ہاتھوں میں ہے” منعقد کیا گیا ، جس کی صدرات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی۔

وائس چانسلر ایمرسن نے نوجوان نسل کے جرت و ولولہ کو سراہتے ہوئے انھیں مستقبل کا معمار قرار دیا ، اور نسل نو کو آنے والے کل کا اہم اثاثہ قرار دیا۔

اس موقع پر ایم اے اسلامیات کی طالبہ نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔

مباحثہ کی منصفی کے فرائض شعبہ اردو کی پروفیسر بشریٰ آصف، پروفیسر ثوبیہ اور پروفیسر مختیار شعبہ سرائیکی نے سر انجام دئیے ۔

کامیاب تقریب کے انعقاد پر انچارج ڈیبٹینگ سوسائٹی پروفیسر عمران ناصر اور ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مباحثہ میں محمد بلال اول فرح ناز دوم جبکہ رمامہ بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ھوئے ڈی ایس اے ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر مقصود رضوی نے یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی تقریبات کے حوالے سے وائس چانسلر صاحب کو آگاہ کیا ۔

مباحثہ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button