ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ریاض احمد آصف کی زیر صدارت ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول جوہرآباد ملتان میں منعقد ہوا۔
جس میں تصدق حسین جنرل سیکرٹری رب نواز خان نائب صدر محمد جاوید اختر جوائنٹ سیکرٹری صلاح الدین خان فنانس سیکرٹری محمد اعجاز حسین پریس سیکرٹری اور ملک شبیر حسین ایڈیٹر سمیت ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
دیگر معاملات کے ساتھ یہ معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا کہ چند شرپسند اور بد نیت عناصر محکمہ تعلیم ملتان کے اعلی افسر شمشیر احمد خان کی کردار کشی میں مصروف ہیں غیر مصدقہ اور بے، بنیاد بیانات دے کر ان پر الزامات عائد کر رہے ہیں جبکہ شمشیر احمد خان ایک نیک سیرت قابل اور معروف تعلیم دوست شخصیت ہیں۔
اسی صورت حال کے پیش نظر سے اساتذہ برادری ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن تعلیمی حلقوں اور کلیریکل سٹاف میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اگر یہ شرپسند عناصر اپنی روش سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کیا جائے گا۔
گفتگو اور سیر حاصل بحث کے بعد تمام معزز اراکین نے متفقہ طور پر قرارداد پیش اور منظور کی کہ سی ای او ایجوکیشن ملتان درحقیقت ایماندار اور اساتذہ و تعلیم دوست ہیں۔
محکمہ تعلیم میں مذکورہ آفیسر کی خدمات بے لوث، شک و شبہ سے بالاتر اور مثالی ہیں مزید یہ کہ ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پنجاب و جنوبی پنجاب محکمہ تعلیم کی طرف سے متعدد بار بیسٹ ہیڈ ٹیچر بیسٹ ڈی ای او بیسٹ ای ڈی او اور سٹار سی ای او ڈکلیئر کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں دیگر تعلیمی امور بھی زیر بحث لائے گئے۔


















