Breaking NewsNationalتازہ ترین
میپکو کے دو لاکھ یونٹس چوری کرنے والے پکڑے گئے

میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 132بجلی چورپکڑلئے۔
2لاکھ28ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر43 لاکھ 11ہزار روپے جرمانہ عائد۔6بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج۔
25جون2021ء کو ملتان میں 20صارفین کو762440روپے جرمانہ عائدکیا گیااوردو مقدمات درج ہوئے۔
ڈی جی خان میں 22صارفین کو329941روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،وہاڑی میں 5بجلی چوروں کو135732روپے جرمانہ عائداورایک ایف آئی آردرج،بہاولپور میں 9بجلی چوروں کو556649 روپے جرمانہ عائد،ساہیوال میں 19 صارفین کو 416156 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان میں 11صارفین کو213000 روپے جرمانہ عائد،مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو183000 روپے جرمانہ عائد،بہاولنگرمیں 19بجلی چوروں کو817130 روپے جرمانہ عائد، خانیوال میں 16بجلی چوروں کو897459 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور دو مقدمات درج ہوئے۔



















