Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومت کا تعلیم پر بڑا وار، نان سیلری بجٹ میں 40 فیصد کٹوتی
حکومت نے نان سیلری بجٹ میں 40فیصد کٹوتی کردی گئی ، سکولز مالی مسائل کا شکار ہوگئے۔
بتایاگیا ہے کہ حکومت نے جاری سہ ماہی کے لئے جاری نان سیلری بجٹ میں 40 فیصد کٹوتی کردی ہے، جس کی وجہ سے سکولوں کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
اساتذہ کو کہنا ہے کہ سکولوں کے بلز رکے ہوئے ہیں، جبکہ مرمت کے کام بھی نہیں ہورہے ہیں، جس کی وجہ سے سکولوں کو تالے لگ سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے پورا بجٹ جاری کرے۔