Breaking NewsNationalتازہ ترین
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن 8 اگست کوہوں گے

پاکستان انجینئرنگ کونسل(پی ای سی)کی گورننگ باڈی کے انتخابات برائے سال 24-2021ء کے لیے پولنگ 8 اگست 2021ء (اتوار)کو آٹھ بجے صبح سے پانچ بجے شام تک ہوگی۔
الیکشن کمیٹی کے کنوینئر کے مطابق کاغذات نامزدگی پانچ جولائی 2021ء تک وصول کیے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جولائی 2021ء تک الیکشن کمیٹی کرے گی۔کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2021ء تک واپس لیئے جا سکیں گے۔
انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 18 جولائی 2021ءکو جاری کی جائے گی۔



















