نیشنل بینک کے وفد کا نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل بنک کی سنیئر مینجمنٹ کے وفد نے دورہ کیا۔ دورے میں نیشنل بنک کی جانب سے پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل ریلیشنز ونگ ہیڈ سلیم خواجہ، ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ایگریکلچر ڈویثرنل ہیڈطارق لطیف انصاری اور پراڈکٹ منیجر رورل اینڈ ایگریکلچر ڈاکٹر خرم شہزاد تھے۔
دورے کا مقصد زرعی یونیورسٹی اور نیشنل بنک کے مابین مختلف شعبو ں میں تعاون کرنا تھا۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے زرعی یونیورسٹی میں کئے گئے، ترقیاتی کاموں، یونیورسٹی میں جاری مختلف پروگرامز و پراجیکٹس، زرعی یونیورسٹی کی جانب سے کمیونٹی سروسزاور مستقبل میں یونیورسٹی کی ترقی کیلئے کئے جانے والے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
نیشنل بنک کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اینڈ ایگریکلچر ڈویثرنل ہیڈطارق لطیف انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارے آج کے دور ے کا مقصد یونیورسٹی سے زراعت سے متعلقہ افراد (کسانوں و کاشتکاروں)کی بھلائی کیلئے کام کرنا ہے۔ ہمیں اپنے سٹاف کی ٹریننگ کیلئے جامعہ ہذا کے فیکلٹی ممبران سے استفادہ حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون حاصل کرنا ہے۔ دونوں فریقین نے ہر شعبہ میں جس سے کسانوں و کاشتکاروں کی بھلائی ہو سکے تعاون کا اتفاق کیا۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر ذولفقار علی،ڈاکٹر آصف رضا، ڈاکٹر تنویراورڈاکٹر محمد اشتیاق سمیت دیگر موجود تھے۔


















