Breaking NewsSportsتازہ ترین
‘ملتان مجھے بہت سوہنا لگدا ہے’، ایرن ہالینڈ ملتان کی دیوانی نکلی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن 8 کی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے ملتان کی تعریف اردو میں کی ہے ، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ایرن ہالینڈ نے حال ہی میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انھیں اردو بولتے ہوئے ملتان کی تعریف کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک شخص کی جانب سے ایرن سے پوچھا گیا کہ آپ نے ملتان کیلئے اردو میں کون سے الفاظ سیکھے ؟
جس کے جواب میں ایرن کا کہنا تھا کہ ‘ملتان مجھے بہت سوہنا لگدا ہے’۔


















