Breaking NewsSportsتازہ ترین
وسیم اکرم کی ایان لودھی سے ملاقات ، شوگر سے بچاؤ کے مشورے دئیے

لیجنڈ فاسٹ بالر وسیم اکرم نے ذیابطیس کے شکار بچے کو مشورے دئے۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیں ۔
Play
گذشتہ روز قاسم بیلہ ملتان کے رہائشی ایان لودھی نے لیجنڈ فاسٹ بالر وسیم اکرم سے ملتان سٹیڈیم میں ملاقات کی ،اور ان کو اپنی بیماری کا بتایا تو وسیم اکرم کا کہنا تھاکہ پریشان نہیں ہونا میں خود اس بیماری کا شکار ہوں۔
گزشتہ کئی دہائیوں سے اس سے لڑ رہا ہوں، میں نے میٹھا کھانا چھوڑ دیا ہے، اس لئے اپنا شوگر لیول کنٹرول کریں، کھانے پینے میں احتیاط کریں۔
ورزش کریں ،ریلیکس رہیں، اس بیماری سے گھبرانا نہیں ہے، اس سے لڑناہے، اور نارمل لائف گزارنی ہے۔
میں خود اس بیماری کے باوجود زندگی انجوائے کررہا ہوں، جس پر ایان نے ان کے مشوروں پرعمل کرنے کا وعدہ کیا۔




















