جنوبی پنجاب : بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کے متعدد منصوبے مکمل

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کی توسیع کے تحت رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران ٹوفیز پر چلنے والے 1883 ٹرانسفارمرز تبدیل کئے گئے ہیں، ان ٹرانسفارمرز کی تبدیلی پر25 کروڑ 69لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔
جولائی2020ء تا مئی2021ء کے عرصہ میں 10KVA کا ایک، 15KVAکے39، 25KVA کے307 ،50KVA کے361، 100KVA کے727 اور 200KVA کے 448 ٹرانسفارمرز کی استعدادکار میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ملتان سرکل میں 4 کروڑ51لاکھ روپے کی لاگت سے 580، ڈی جی خان سرکل میں ایک کروڑ روپے زائد لاگت سے 260، وہاڑی سرکل میں ایک کروڑ22لاکھ روپے کی لاگت سے 81،بہاولپور سرکل میں 6کروڑروپے سے347،ساہیوال سرکل میں ایک کروڑ 10لاکھ روپے سے 115، رحیم یار خان سرکل میں 3 کروڑ37 لاکھ روپے سے119، مظفرگڑھ سرکل میں ایک کروڑ50لاکھ روپے سے179، بہاولنگر سرکل میں 3کروڑ26لاکھ روپے سے 161اور خانیوال سرکل میں 3کروڑ61لاکھ روپے کی لاگت سے ٹوفیز پر چلنے والے41ٹرانسفارمرز تبدیل کئے گئے ہیں۔


















